18 اکتوبر 2010 - 20:30

کالعدم دہشت گرد ٹولوں کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے خادم حسین شہید ہوگئے / ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹلی امام حسین (ع) کے قبرستان کے متولی بھی کالعدم ٹولوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے ہیں۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیر کی شب بعد از افطار کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے مولانا مرزا یوسف حسین کے بیٹے خادم حسین کو شہید کردیا / ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹلی امام حسین (ع) کے قبرستان کے متولی کالعدم ٹولےکے ہاتھوں شہید ہوگئے ہیں۔ کے نمائندے کی رپورٹ کے مطا بق خادم حسین کوکالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں نے ناظم آباد نمبرسات میں فائرنگ کرکے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر جامع مسجد نورایمان سے علاقے کے بازار تک جارہےتھے،شہید خادم حسین کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جس پر ان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ جاں بحق ہوگۓ ۔خادم حسین مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور جامع مسجد نورایمان کے امام جماعت مولانا مرزا یوسف حسین   کے بڑے بیٹے تھے ۔واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سے شہر کراچی میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ناصبی دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلسل ٹاگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے،جبکہ حکومت تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور سانحہ عاشور امام حسین علیہ السلام اور سانحہ اربعین امام حسین علیہ السلام سمیت کئی اہم واقعات میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔دوسری جانب ملت جعفریہ میں مرزا یوسف حسین کے بیٹے خادم حسین کی المناک شہادت پر شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے اور عوام حکومت کے خلاف شدیدسراپا احتجاج ہیں،شہید کا جسد خاکی امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی میں رکھا گیا ہے جبکہ شہید کے والد مولانا مرزا یوسف حسین اپنے آبائی علاقے بلتستان میں ہیں.شہید کی نماز جنازہ نماز ظہرین کے بعد ادا کی گئی.ابنا کو ملنے والی تازہ ترین اطلاع کے مطابق آج کراچی کے علاقے کورنگی مین فعال مذہبی و سماجی کارکن اور دکھی انسانیت کو زندگی اور سلامتی کی نوید سنانے والے مسیحائی انسان ڈاکٹر «نجم‏الحسن» بھی دہشت گردون کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں؛ ڈاکٹر صاحب اس سے قبل بھی دو بار دہشت گردون کے حملوں سے بال بال بچ گئے تھے۔

دریں اثناء ڈیرہ اسماعیل خان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کوٹلی امام حسین (ع) کے قبرستان کے متولے جناب قلب عباس بھی کالعدم ٹولے "سپاہ صحابہ" کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں۔ وہ 15 اگست کی صبح کوٹلی امام حسین (ع) جاتے ہوئے بالفطرہ جرائم پیشہ درندہ صفت دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بنے اور موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

/110 

بشکریہ از شیعیت نیوز اور شہید فاؤنڈیشن و آنسہ موسوی صاحبہ

پچیس سالہ یہودی طالبہ نے اسلام قبول کرلیا